پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام پہلی تھیٹر ٹریننگ ورکشاپ مکمل کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

بہاولپور (بیورو رپورٹ) پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور ڈویژن کے زیر اہتمام پہلی تھیٹر ٹریننگ ورکشاپ مکمل کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور ڈویژن کے زیر اہتمام رشیدیہ آڈیٹوریم بہاول پور میں پہلی تھیٹر ٹریننگ ورکشاپ کی تکمیل پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرشرکائے تقریب نے تھیٹر ورکشاپ کے انعقاد پر پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور کی کاوشوں کو سراہا۔شرکائے تقریب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور ڈویژن فن و ثقافت کے فروغ کے لئے شاندار اقداما ت کر رہی ہے جس سے خطہ کی فن و ثقافت کو فروغ ملے گا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button