جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت نے اپنے پارٹی راہنما جیکب زوما کی پارٹی سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

کیپ ٹاؤن ( ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت نے اپنے پارٹی راہنما جیکب زوما کی پارٹی سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکمران پارٹی نے جولائی میں سابق صدر کو اس وقت پارٹی سے بے دخل کر دیا تھا جب انھوں نے گزشتہ عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت کے لیے انتخابی مہم چلائی تھی۔ افریقن نیشنل کانگریس نے اپنے سابق رہنما جیکب زوما کو پارٹی میں رہنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی سے نکالنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔