بہاولنگر میں ہفتہ صحت کا آغاز

بہاولنگر(بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہفتہ صحت کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ،ایم ایس ڈاکٹر مدثر اور متعلقہ محکمہ کے افسران و سٹاف موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ صحت مند معاشرے سے ہی خوشحال پنجاب بنے گا ہفتہ صحت 20، 21 اور 22 نومبر 2024 تک رہے گا۔ ڈاکٹر مدثر فوکل پرسن نے بتایا کہ شوگر کے مریض بچوں کی ہسپتالوں میں سکریننگ کروائیں تاکہ مفت گلوکو میٹر، سٹرپ اور انسولین انکے گھروں میں پہنچائی جاسکیں۔ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں