سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل سروے رپورٹس کو زرعی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے

کراچی ( ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل سروے رپورٹس کو زرعی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو زرعی قرضوں کے لیے خسرہ گرداوری کے متبادل کے طور پر ڈیجیٹل سروے رپورٹس استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت نامے کی وجہ سے قرضوں کی فراہمی کے لیے تصدیقی عمل تیز ہو جائے گا اور کاشتکاری کی سرگرمیوں کی ویری فیکیشن سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر و ویڈیوز سے کی جا سکے گی۔