ٹرمپ کے دعوے آپس میں متصادم اور ناقابلِ عمل ہیں۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھنے کا اندیشہ ہے

واشنگٹن ( ویب ڈیسک) ٹرمپ کے دعوے آپس میں متصادم اور ناقابلِ عمل ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کا وعدہ کیا اور ساتھ ہی تارکین وطن کو امریکہ بدر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ امریکی ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ خوراک و زراعت کی صنعتوں میں غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان تارکین وطن کی امریکہ بدری سے ان صنعتوں میں ورکرز کا بہت بڑا بحران آئے گا جس کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔