امریکی صدر کے فیصلے نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن

ماسکو ( ویب ڈیسک) امریکی صدر کے فیصلے نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے یوکرین کو روس پر حملوں کے لیے امریکی لانگ رینج میزائلوں کے استعمال کے فیصلے نے جلتی آگ پر تیل ڈالنے والا کام کیا ہے۔ روسی حکام ایک طرف تو امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کر رہے جبکہ دوسری طرف روسی میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں یوکرین کے مختلف مقامات پر 19 افراد مارے گئے ہیں۔