صدر جو بائیڈن نے بڑا کھڑاک کر دیا ، یوکرین کو روس کے اندر طویل فاصلے تک مار کرنے والا امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے دی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) صدر جو بائیڈن نے بڑا کھڑاک کر دیا ، یوکرین کو روس کے اندر طویل فاصلے تک مار کرنے والا امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے یہ فیصلہ شمالی کوریا کی جانب سے روس کی مدد کے لیے فوج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کے ردعمل میں کیا ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کو روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم استعمال کرنے کی اجازت دینے پر پابندیوں میں نرمی امریکہ کی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی ہے۔ یہ تبدیلی یوکرین کے مقبوضہ علاقوں کی واپسی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button