عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا

اسلام آباد ( بزنس ڈیسک) عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 77 ڈالر کمی کے ساتھ 2 ہزار 593 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر پاکستان میں بھی دیکھا گیا جہاں سونے قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی ہے۔پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار روپے کی کم ہوئی۔ کمی کے بعد پاکستان میں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 31 ہزار911 روپے ہوگئی