بہاولنگر- ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس۔ محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کے افسران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کے میٹنگ روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی میاں ظہور حسین ، محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ  نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی کی افزائش کیلئے موزوں ہے، ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کو مزید تیز کریں۔ قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں لاروی سائیڈنگ کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیئے۔ تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن جگہوں سے لاروا برآمد ہو یااس کی افزائش کا باعث بننے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں، اس معاملے میں کسی قسم کی لاپرواہی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button