سالہ رابعہ شہزاد نے برطانیہ میں گولڈ میڈل جیت لیا

لندن (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ رابعہ شہزاد نے برطانیہ میں گولڈ میڈل جیت لیا پاکستانی ویٹ لفٹر نے ہمپشائر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں تمام مد مقابل کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ 144.8 پوائنٹس حاصل کیے۔ رابعہ شہزاد پاکستان کی ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کی چھوٹی بہن ہیں۔
پچھلے سال آسٹریلیا میں ہونے والی 55 کلو کیٹیگری میں بھی رابعہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا
اس سے پہلے کئی بار رابعہ شہزاد نے مختلف کیٹیگریز میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ رابعہ شہزاد نے بغیر کسی کوچ کے یہ تمام میڈل حاصل کیے۔