وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سرگودھا میں تین خواتین پر تشدد کا نوٹس

سرگودھا ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سرگودھا میں جائیداد کے تنازع پر تین خواتین پر تشدد کا نوٹس، خواتین پر تشدد کسی صورت بھی قبول نہیں۔ مریم نواز شریف ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں جائیداد کے تنازع پر تین خواتین پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آر پی او سر گودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ جائیداد کے تنازع پر خواتین پر تشد د افسوسناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں اور تشدد کے واقعات قطعاً
برداشت نہیں۔